21 February 2013 - 12:45
News ID: 5126
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے سانحہ کوئٹہ کي مذمت کرتے ہوئے بيان کيا : سانحہ کوئٹہ ملکي تاريخ کا بدترين دہشت گردي کا واقعہ ہے ، ملک بھر ميں دھرنے و احتجاجي مظاہرے دہشت گردي کے خلاف پاکستان کي عوام کا متفقہ فيصلہ تھا جس نے ثابت کيا کہ عوام دہشت گردي کے خلاف ہے ?
احتجاجي مظاہرے ميں عوام نے بلا تفريق مذہب و مسلک شرکت کي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے سانحہ کوئٹہ کي مذمت کرتے ہوئے بيان کيا : سانحہ کوئٹہ ملکي تاريخ کا بدترين دہشت گردي کا واقعہ ہے ، ملک بھر ميں دھرنے و احتجاجي مظاہرے دہشت گردي کے خلاف پاکستان کي عوام کا متفقہ فيصلہ تھا جس نے ثابت کيا کہ عوام دہشت گردي کے خلاف ہے ?

انہوں نے اپنے ايک بيان ميں وضاحت کي : گزشتہ روز جيکب آباد ميں ہونيوالے دہشت گردي کے واقعہ کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں اور مطالبہ کرتے ہيں اس واقعہ ميں ملوث دہشتگردوں کو فوري گرفتار کيا جائے?

سيد ساجد علي نقوي نے مزيد کہا : کوئٹہ ميں ہونے والا سانحہ ملکي تاريخ ميں عوام کا بدترين قتل عام ہے ?

انہوں نے کہا : شيعہ علماء کونسل پاکستان کے کارکنوں اور عوام نے ملک بھر ميں حاليہ سانحہ کے خلاف با امر مجبوري ملک گير احتجاجي مظاہرے اور دھرنے ديئے جس سے ملکي آمد ورفت سميت کاروبار زندگي مفلوج ہوکررہ گيا جب کہ ان سے پورے ملک کي سياسي و مذہبي جماعتوں، بار کونسلز اور بار ايسوسي ايشنز ، سول سوسائٹي سميت مختلف طبقات زندگي سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار يکجہتي کيا اور بھرپور اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کيا?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : يہ دھرنے اور احتجاجي مظاہرے دہشت گردي کے خلاف عوام کا متفقہ فيصلہ تھا اورعوام نے بلاتفريق مذہب و مسلک شرکت کر کے پيغام دے ديا کہ وہ دہشت گردي کے خلاف ہيں اور ملک سے دہشت گردي کا خاتمہ چاہتے ہيں? اس موقع پر علامہ سيد ساجد علي نقوي نے آزاد ميڈيا، بلوچستان کے ان تمام قبائل،مذہبي و سياسي جماعتوں کا بھي شکريہ ادا کيا جنہوں نے اس سانحہ ميں بھرپور تعاون کيا?

انہوں نے سوگواروں سے اظہار تعزيت کرتے ہوئے کہا : شہداء کي قربانياں رائيگاں نہيں جائيں گي اور ہم اس مشن کو پورا کرينگے ?

واضح رہے کہ علامہ سيد ساجد علي نقوي 16فروري سے کوئٹہ ہزارہ ٹائون ميں ہي موجود ہيں ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬