![عراق بم بلاسٹ](/Original/1391/06/18/IMAGE634827317325156250.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ شب پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے مرکز پشاور میں یکہ توت کے علاقہ منڈا بیری میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھما کے سے 16 افراد جاں بحق اور 45سے زیادہ زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار اور ایک صحافی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق اندرون شہر کے علاقہ مندا بیری میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں اے این پی کی کارنر میٹنگ جاری تھی جہاں پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور بھی شریک تھے۔
خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا ، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 45 سے زیادہ زخمی ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے جبکہ زخمی ہوانے والوں میں ایک نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بھی شامل ہے۔
سیاسی لیڈر غلام احمد بلور دھماکے میں بچ گئے، اور اُنہیں صرف معمولی زخم آیا ، بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
شفقت ملک کے مطابق حملہ آور کی ٹانگیں بھی ملی ہیں ، اور اس خودکش حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔