حجت الاسلام امير حيدر:
رسا نيوزايجنسي - ھندوستان کے نامورعالم شيعہ دين حجت الاسلام اميرحيدر نے وزير گنج ميں عزاداروں پر ايران اور پاکستان کي ملي کا بھگت حملہ بتانے والوں سے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کا مطالبہ کيا ?

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي لکھنو سے رپورٹ کے مطابق، لکھنو ھندوستان کے نامورعالم شيعہ دين حجت الاسلام امير حيدر نے گذشتہ روز امام باڑہ سبطين آباد حضرت گنج ميں شيعہ علماء اور انجمنوں کي ايک احتجاجي نشست ميں وزير گنج ميں عزاداروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اب تک کوئي کارگر کارروائي نہ ہونے پر شديد ناراضگي کا اظھار کيا ?
حجت الاسلام امير حيدر نے حاضرين کو خطاب ميں وزير گنج معاملے ميں ملزمان ميں سے ساجد اور عرفان بيگ کا نارکوٹيسٹ کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: جب ان کا نارکوٹيسٹ ہوگا تو حکومت خود ہي جان جائے گي کہ اس دہشت گردانہ کارروائي کو انجام دينے کے لئے کہاں سے کتني رقم ملي اور اس کے منصوبہ بندي ميں کس کا کس کا ہاتھ ہے ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ جو لوگ وزير گنج ميں عزاداروں پر حملے کو ايران اور پاکستان کي سازش بتارہے ہيں وہ اگر حقيقت ميں پاکستان کے دہشت گردانہ کارروائي کے اتنے خلاف ہيں تو وہ پاکستان مردہ باد کے نعرے کيوں نہيں لگاتے اور ہندوستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا کيوں نہيں جاتے کہا: عزاداروں پر حملہ مرڈر بتاکر لوگوں کو گمراہ کيا جارہا ہے، جبکہ مرڈر دہشت گردي کا ہي ايک حصہ ہے?
مولانا امير حيدر نے عوام سے متحد ہوکر سازش کے خلاف لڑنے کي اپيل کي ?
واضح رہے کہ اس احتجاجي نشست ميں انجمنوں کے اراکين و عھديداروں نے اپني تجاويز پيش کي اور علي ايجوکيشنل سوسائٹي کي جانب سے وزير اعظم کے نام چھ نکاتي ايک ميمورنڈم کو پڑھ کر سنايا گيا جس ميں آٹھ دن کے اندر مطالبات پورے نہ ہونے کي صورت ميں حالات کي خرابي کا ذمہ دار حکومت کو ٹھرايا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے