19 February 2013 - 17:45
News ID: 5119
فونت
آيت‌الله علوي‌گرگاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ آيت الله علوي گرگاني نے پاکستان و عراق ميں شيعوں کے قتل و غارت کو عالمي صہيونيت و سامراجيت کي ناپاک سازش کي کڑي ميں سے جانا ہے اور کہا : مسلمان اس فريبي سازش سے دھوکہ نہ کھائيں اور اتحاد کے قيام سے دشمنوں کي سازش کو ناکام بنائيں ?
آيت‌الله علوي‌گرگاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق آيت ‌الله سيد محمد علي علوي‌ گرگاني نے اپنے پيغام ميں پاکستان اور عراق کے شيعوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے اظہار کيا : فتنہ برپا کرنے والے ظاھري طور سے مذہبي ہيں جو اس جرائم کو انجام دے رہے ہيں اور عالمي صہيونيست اور سامراجيت کے ناپاک سازش کو کامياب بنانے ميں سرگرم ہيں ؛ اسلامي ممالک اور پاکستان و عراق کے شريف قوم اس سازش کے فريب ميں گرفتار نہ ہوں اور ہوشياري سے کام ليں ?

اس پيغام کا متن مندرجہ ذيل ہے :

بسمه‌ تعالي

قال‌الله تعالي « وَمَا تَنْقِمُ مِنَّا إِلاَّ أَنْ آمَنَّا بِآيَاتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ »

فتنہ برپا کرنے والے ظاھري طور سے مذہبي ہيں اور جو اس طرح کے جرائم انجام دے رہے ہيں يہ لوگ عالمي صہيونيست اور سامراجيت کي ناپاک سازش کو کامياب بنانے کي کوشش ميں سرگرم ہيں ان کي اس دہشت گردي کي خبر نے مجھے شديد رنجيدہ کرنے کا باعث ہوا ہے ?

حاليہ ميں کوئٹہ پاکستان اور عراق کے مظلوم عوام پر وہابيوں کے جرائم جس کي وجہ سے سيکڑوں مظلوم شيعہ و غير شيعہ کا ان دو ممالک ميں خون بہايا گيا ، اسي طرح ان دو اسلامي ممالک ميں پہلے بھي اس طرح کا بے شمار حادثہ پيش آ چکا ہے جو کہ ان کے دلوں ميں محبت کا نہ ہونے اور بے رحمي کي حکايت کر رہي ہے ?

ميں اس دہشت گردانہ عمل کي شديد طور سے مذمت کرتا ہوں اور سب سے پہلے امام زمان (عج) اور اس کے بعد پاکستان اور عراق کي مظلوم قوم اور ان شہدا کے اھل خانوادہ کي خدمت ميں تعزيت پيش کرتا ہوں اور تاکيدا نصيحت کرتا ہوں کہ مسلمان قوم مختلف اسلامي ممالک ميں خاص کر پاکستان و عراق کي شريف قوم ان سازشوں کے فريب سے خود کو دور رکھيں اور اپنے اتحاد کے ذريعہ ان کي سازش کو ناکام کريں کيونکہ عالمي سامراج مسلمانوں کے درميان مذہبي جنگ ايجاد کرنے کي کوشش ميں ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬