‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2013 - 16:11
News ID: 5286
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله بشیر نجفی نے عراقیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہ تاکید کی : تمام عراقی ایک دوسرے کے برابر ہیں اور کسی کو یہ حق نہیں کہ خود کو دوسرے پر برتری دے ۔
حضرت آيت الله بشير نجفي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں عراقی حکام کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: نجف اشرف کے مراجع تقلید نے بارہا وبارہا آپ کو نصیحیتیں کیں ہیں ، تمام ذمہ دار افراد عوام کی معیشتی اور سماجی مشکلات کے حل کی بھر پور کوشش کریں ۔


انہوں نے مزید کہا: عوام کے سلسلہ میں حکام کی بے توجہی اور سماجی ، امنیتی ، میڈیکل اور تعلیمی پروجیکٹ کی عدم تکمیل واضح ہے جس کے سلسلہ میں حکام تجدید نظر کریں ۔


حضرت آیت الله نجفی نے مزید کہا: میں اس حوالہ سے کہ ملک کا بجٹ بہت زیادہ ہے مگر قوم فقر و تنگدستی اور کسماپرسی کے عالم میں ہے بہت زیادہ کبیدہ خاطر ہوں ۔


سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے عراقیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی: عراق میں مذھبی و قومی اتحاد و یگانگت کا تحفظ بہت ضروری ہے اور کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ خود کو ایک دوسرے  پر قوم و مذھب کے حوالہ سے برتر سمجھے کیوں کہ تمام عراق ایک دوسرے کے برابر ہیں ۔


انہوں نے عراقی سماجی کارکن اور وکلاء کو پورے ملک میں عدال و انصاف کی فضا قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کرتے ہوئے کہا: ھم سبھی قومی و مذھبی تعصب کے  بغیر سماجی عدالت کے تحقق کی کوشش کریں ، عراق نیکیوں اور خیر سے مالا مال ہے اور ھم سبھی اس عظیم نعمت سے بخوبی استفادہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬