‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2013 - 16:51
News ID: 5600
فونت
رسا نیوز ایجنسی - «عراقی ھمبستگی اور استقلال میں مراجع کرام کا کردار» کے عنوان سے کربلا میں ہونے والے سیمینار میں شیعہ و سنی اور عیسائی علمائے کرام نے عراقی ھمبستگی اور استقلال میں حضرت آیت الله سیستانی کا سب سے بڑا کردار جانا ۔
سيمينار عراقي ھمبستگي اور استقلال ميں مراجع کرام کا کردار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ حضرت اباالفضل العباس(ع) نے انقلاب شعبانیہ عراق کی سالگرہ کے موقع پر گذشتہ روز «عراقی ھمبستگی اور استقلال میں مراجع کرام کا کردار» کے عنوان سے تیسرا سالانہ اجلاس برگزار کیا ۔


شیعہ، سنی، عیسائی و نیز قبائلی سرداروں کی موجودگی میں منعقد ہونے اس اجلاس میں قومی اتحاد و یکجہتی، تمام مذاھب کے ماننے والوں کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی بسر کیا جانا ملک کے اھم اصولوں میں شمار کیا گیا ۔


عراقی عالم دین حجت الاسلام شیخ یوسف الناصری نے انقلاب شعبانیہ عراق کے حوادث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پوری شجاعت کے ساتھ کہا جاتا سکتا ہے کہ عراقی اتحاد و یکجہتی میں حضرت آیت الله سیستانی کا سب سے بڑا کردار رہا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کی گفتگو کی ترویج میں نجف اشرف کے مراجع تقلید کا اھم کردار رہا ہے ۔


عراق کے عیسائی اور سنی علمائے کرام نے اپنے الگ الگ بیانات میں عراق میں اتحاد و یکجہتی اور ھمدلی پر تاکید کی ۔


اس اجلاس کے آخر میں متعدد عراقی قبائل کے سرداروں نے مراجع تقلید نجف اشرف کی فرمائشات پر عمل، عراق میں مکمل امنیت کی برقراری اور ترقی و آبادانی کی تاکید کی ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬