22 August 2013 - 15:03
News ID: 5828
فونت
رسا نیوزایجنسی - عراقی شیعہ وقف بورڈ کے نائب صدر نے مسلم کشی پر پابندی اور اسلامی اتحاد و یکجہتی کو تقویت کی غرض سے عراقی سنی وقف بورڈ کے ما بین ہونے والے معاہدہ کی خبر دی ۔
عراق کے شيعہ و سني اوقاف اراکين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شیعہ و سنی وقف بورڈ نے مسلم کشی پر پابندی اور اسلامی اتحاد و یکجہتی کو تقویت کی غرض سے عراقی سنی وقف بورڈ کے ما بین ہونے والے معاہدہ کی خبر دی ۔


عراقی شیعہ وقف بورڈ کے نائب صدر نے علی الخطیب نے الغد پرس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : عراق کے شیعہ و سنی وقف بورڈ نے عراق میں مسلم کشی پر پابندی کے حوالہ سے توافق نامہ امادہ کرلیا ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: مسلمانوں میں اتحاد و برادری کی فضا کو تقویت دینے کی غرض سے اس توافق نامہ پر دستخط کی جائے گی ۔


الخطیب نے واضح طور پر کہا: عراق کے شیعہ و سنی وقف بورڈ نے بھی شیعہ و سنی برادری کے درمیان مشترکہ نماز جمعہ ادا کرنے کی تاکید کی ہے ۔


عراقی شیعہ وقف بورڈ کے نائب صدر نے قبائل پرستی سے دوری موجودہ حالات کی ضرورت جانا اور کہا: علمائے اسلام اسلامی مذاھب کو ایک دوسرے سے نزدیک کرنے کی غرض سے مختلف مذاھب اسلامی کی فقہ تطبیقی پر خاص توجہ دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬