گذشتہ روز؛
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ اور سنی عراقیوں نے مسلکی اور مذھبی فتنہ پروری کی سازش کو ناکام کرنے کی غرض سے اس ھفتہ بغداد میں مشترکہ نماز جمعہ انعقاد کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی روسیا الیوم سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، شیعہ اور سنی عراقیوں نے اس ھفتہ بغداد میں مشترکہ نماز جمعہ پڑھی ۔
یہ نماز جمعہ عراق کے وزیر آعظم نوری المالکی کی درخواست اور بعض افراد کی جانب سے عراق میں مسلکی فتنہ کی آگ کو بھڑکائے جانے کے جواب میں منعقد ہوئی ۔
طے ہے کہ اس کے بعد بغداد میں مسلسل شیعہ اور اھل سنت کے درمیان مشترکہ نماز جمعہ منعقد کی جائے گی ۔
یہ فیصلہ دھشت گردوں کے ہاتھوں بعقوبہ علاقہ میں اھل سنت مسجد میں بم بلاسٹ کے بعد کیا گیا ہے ۔
و نیز بعض مسلح افراد نے بصرہ اور بغداد کی شیعہ مسجدوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا تاکہ عراق میں مذھبی و مسلکی فتنہ کی آگ بھڑکا سکیں ۔
واضح رہے کہ بعض افراد عراق میں بعض عرب ممالک کی مدد سے مسلکی فتنہ کی آگ شعلہ ور کرنا چاھتے ہیں تاکہ اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کرسکیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے