25 January 2014 - 22:28
News ID: 6360
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف کے امام جمعہ نے سن 2013 میں عراق میں شیعوں کے خلاف انجام پانے والی جنایتوں میں مارے جانے والے اور زخمی ہونے افراد کی جانب اشارہ کیا اور آل ‎سعود کو ان تمام جنایتوں کا بانی جانا ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینیہ فاطمیہ کبری میں منعقد ہوا عراق میں شھید اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سن 2013 کے 579 دھشت گردانہ حملہ میں عراق میں 3742 افراد شهید و 8934 افراد زخمی ہوگئے اور یقینا یہ کمترین تعداد ہے کیوں کہ مارے جانے والے اس سے کہیں زیادہ ہیں ۔  


انہوں نے مزید کہا: ہم تمام مذاھب اور قبائل کا احترام کرتے ہیں ، ان کے خون کو محترم سمجھتے ہیں اور ھرگز ان کے خلاف جنایتوں کو قبول نہیں کرسکتے ، ہم مانتے ہیں کہ عراق میں اہل سنت ، عیسائی اور ایزدیوں کے خلاف بھی جنایتیں انجام پائی ہیں مگر ان تمام دھشتگردانہ حملوں میں سب سے زیادہ شیعوں کو نقصان پہونچا ہے ، ہم شیعوں کی تنہا خطا یہ ہے کہ وہ عدل و انصاف اور تبعیض سے دور حکومت کے خواہاں ہیں ۔


حجت الاسلام قبانچی نے بحرین میں شیعوں کے قتل کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  پوری دنیا میں شیعوں پر حملہ ہورہے ہیں اور ان کے خلاف جنایتیں انجام پارہی ہے ، جیسا کہ ہم آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرین میں شیعوں کے قتل عام ، مساجد اور امام بارگاہوں کے انھدام کے شاھد ہیں ، یہ بات بھی کسی پر پوشیدہ نہیں کہ ان کے کمترین حقوق غصب کئے جارہے ہیں اور حتی انہیں مرسل آعظم کی محفل منعقد کرنے کا حق نہیں ۔


انہوں نے مزید کہا : پاکستان میں اهل بیت(ع) کے ماننے والے تکفیروں کے ہاتھوں ذبح کئےجارہے ہیں اور گروہ داعش شام میں صالحین اور بزرگان دین کے مقبرے منھدم کرنے میں مصروف ہے ، ان تمام جنایتوں کے پشت پردہ سعودیہ کا ہاتھ ہے جو پیسہ کے زور پر بے گناہ عوام کے قتل عام میں مصروف ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬