14 December 2013 - 13:26
News ID: 6216
فونت
ملک شام کے مفتی اعظم :
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے مفتی اعظم نے ملک شام کے شہریوں کے خون کا ذمہ دار سعودی عرب کے آل سعود خاندان کو جانا ہے اور عربی سٹرلائیت چائینل کی طرف سے شام کے مخالفیں کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے ۔
شيخ احمد بدرالدين حسون


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے اس تاکید کے ساتہ کہ شام کے شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار آل سعود ہے اظہار کیا : میں کئی سال پہلے سے بعض خطرناک فتووں کے درمیان ہو رہی سازش کا احساس کر رہا تھا ۔

انہوں نے وضاحت کی : ملک شام اپنے فوجیوں کی قربانی و قوم کی استقامت اور اس ملک کے حکام کی حکمت کے ذریعہ اپنے ملک کے خلاف 83 دشمن ممالک کی سازش کو ناکام کرنے اور اس سے مقابلہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

شام کے مفتی اعظم نے تاکید کی ہے : شام کے لوگوں کی ثقافت میں عربوں کے لئے محبت ، عزت و کرامت کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور یہ اس حالت میں ہے کہ بعض عربوں کے لغت میں ذلت ، رسوائی ، خواری و کمزوری کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

شیخ حسون  نے اسی طرح اپنی گفت و گو کے دوسرے حصہ میں بیان کیا : شام اس وقت عالم اسلام و عالم عرب کی دفاع میں    اپنی نئی تاریخ لکھ رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬