10 December 2013 - 16:54
News ID: 6203
فونت
لبنان کے ایک اہل سنت عالم دین نے تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مسجد الغفران صیدای لبنان کے امام جماعت نے اسلامی مقاومت و اسلامی اتحاد کو اس ملک کے اہل سنت کی پوری حمایت حاصل ہونے کی تاکید کی ہے ۔
شيخ حسام العيلاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الغفران صیدای لبنان کے امام جماعت شیخ حسام العیلانی نے اس شہر میں ہوئے حالیہ نا آرامی و تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : صیدا میں لوگوں کی زندگی اسی طرح پر امن باقی رہے گی اور دوسرے تمام شہروں سے بعض متشدد تحریکوں کی وجہ سے اپنے رابطہ خراب نہیں کرے نگے ۔

انہوں نے وضاحت کی : شہر صیدا نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ علاقے کے دوسرے حصہ میں مختلف مذاہب و قبیلہ کے ہونے کے باوجود اچھے رابطہ پر باقی رہا ہے اور ہر طرح کی مذہبی و نسلی تعصب کی مذمت کی ہے ۔

العیلانی نے سنی گروہ کی طرف سے کی گئی بعض اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے: ان دنوں بعض گروہ کی طرف سے اہل سنت کے نام پر ہو رہے غیر عاقلانہ موقف کا اس شہر کے اہل سنت سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اور اہل سنت کے اس کارنامہ پر بیزار ہوں ۔

اہل سنت کے اس عالم دین نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اہل سنت کا موقف پوری طرح واضح ہے ، لبنانیوں کے درمیان اتحاد کے ساتہ پر امن زندگی بسر کرنا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬