‫‫کیٹیگری‬ :
08 December 2013 - 16:25
News ID: 6195
فونت
آیت الله جوادی آملی تفسیر قرآن کے اساتذہ کی سالانہ کانفرنس میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس وقت حوزات علمیہ کی ترقی و عظمت کو علامہ طباطبائی جیسے بزرگ لوگوں کی کوشش کا سبب جانا ہے اور تاکید کی : مرحوم علامه طباطبائی ایسے تھے کہ ہر چیز کو الہی دیکھتے تھے اور ایسے ہوئے کہ چشمہ جوشان نور میں تبدیل ہو گئے ۔
آيت الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران میں تفسیر قرآن کریم کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے گذشتہ شب حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے اساتذہ و درس خارج تفسیر کے اساتذہ و صاحب تفسیر المیزان علامہ طباطبائی کی تیتیسویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں اس بیان کے ساتہ کہ علامہ طباطبائی مرحوم قرآن سے اس حد تک مانوس تھے کہ خود قرآن کو لیس کمثله شیء کا مظہر جانتے تھے بیان کیا : وہ بیان کرتے تھے کہ قرآن کریم ایک کتاب ہے جو اثبات کی منزل میں ہے نہ ثبوت کی منزل میں اور وہ محتاج تعارف ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : قرآن کریم عقلی دلیل کے ذریعہ خدا کو ثابت کرتا ہے اور مزید تحدی کے ساتہ خود کے معجزہ ہونے کو بھی ثابت کرتا ہے ، مزید اسلام کے استحکام کو قرآن و عترت کے سایہ میں ثابت کرتا ہے اور تمام ضرورتوں کو پوری کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے بیان کیا : اگر کوئی اس عالم ہستی کے لئے علیت کا قائل نہ ہو اور اس کے بدلے اتفاق کو قبول کرتا ہو وہ نہ صرف ذہن نہیں رکھتا ہے بلکہ فکر کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا ہے ، تمام استدلال اس چیز پر ہے کہ ہم ایک صغری و کبری تنظیم کریں اور اس سے نتیجہ نکالیں ، ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ بغیر دلیل کے کوئی بات کہی جائے ۔

مفسر قرآن کریم نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی شئی کا اثبات اور انکار عالمانہ ہونا چاہیئے وضاحت کی : اگر کوئی نظام علّی کا منکر ہو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ فکر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے کیونکہ نظام علّی ضروری ہے ، قرآن کریم استدلال کے ذریعہ مبدا کا ثابت کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے وضاحت کی : خدا پوری کائنات کا پیدا کرنے والا ہے ، قرآن کی تمام آیات بھی خداوند عالم کی ہے ، تمام کتابیں جو انبیاء لائے ہیں وہ خدا کی ہے ، سورہ نساء میں ذکر ہوا ہے کہ جو بھی خدا کی طرف سے آیا ہے سب ایک جیسا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہیں پائی جاتی ہے اور اگر غیر خدا کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا ۔

قرآن کریم کے مفسر نے اس تاکید کے ساتہ کہ ممکن نہیں ہے کہ کسی بھی چیز کی خدا کی طرف نسبت دی جائے لیکن وہ متضاد ہو بیان کیا : ذات اقدس الہ علم محض ہے اور فکری غلطی و عملی غلطیوں سے پاک ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬