07 December 2013 - 14:04
News ID: 6191
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندے :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله سیستانی کے نمائندے نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کو ایک عظیم دینی پروگرام جانا اور بیان کیا : عراق امام حسین علیہ السلام کے لاکھوں زائروں کے استقبال کے لئے خود کو آمادہ کر رکھا ہے ۔
حجت الاسلام سيد احمد صافي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام سید احمد صافی نے اس ہفتہ عراق کے مقدس شہر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے حرم مبارک میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ میں امام حسین علیہ السلام کا چہلم نزدیک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : زیارت اربعین یقینا ایک عظیم زیارت اور دینی تقریب ہے کہ اس میں شیعہ مذہبی شعائر انجام دیتے ہیں ۔

انہوں نے عوام کی طرف سے شاندار امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے انعقاد کو دنیا والوں کے لئے حیرت انگیز امر جانا ہے اور بیان کیا : ہر سال لاکھوں کی تعداد میں امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے زائر کربلا کی طرف روانہ ہوتے ہیں کہ انشاء اللہ یہ روحانی پروگرام اس سال بھی اچھے انداز سے منعقد ہوگی ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے اس طرح کی عظیم تقریب کے انعقاد کے لئے مقدمات کی ضرورت ہوتی ہے اور عوام کی طرف سے عراقی حکومت کا ساتہ لازم بتایا ہے وضاحت کی : عراق کی عوام کو چاہیئے کہ حکومت ، سلامت و خدمات کا تعاون کریں تا کہ امام حسین علیہ السلام کے زائر پوری سلامتی کے ساتہ زیارت کر سکیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : یقینی طور سے علاقہ کے دہشت گرد امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے پروگرام کو خراب کرنے کی پلید کوشش کرے نگے اس لئے سلامتی فورس کو چاہیئے کہ ایسے عناصر سے مقابلہ کے لئے پہلے سے خود کو امادہ کرکھے ۔

حجت الاسلام صافی نے سیکورٹی فورس اور خدمات کرنے والے گروہ سے اپیل کی ہے امام حسین علیہ السلام کے زائروں سے نیکی و اچھائی سے پیش آئیں اور ہوٹل و بارڈر اور دوسرے تمام منازل پر زائروں کے ساتہ ان سے بہتر طریقہ سے پیش آئیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیاں کیا : زائروں کے ساتہ اچھا پرتاو سبب بنے گا کہ دنیا کی تمام ممالک سے مسلمان عراق تشریف لائیں جو اس ملک اور اس کی عوام کے لئے مفید ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬