05 December 2013 - 12:06
News ID: 6184
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کو تکفیری دہشت گرد گروہ کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کردینے پرشد ید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔




رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے  مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کو تکفیری دہشت گرد گروہ کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کردینے پرشد ید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : چار، پانچ روز سے کراچی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ، دہشت گردی کا بازار گرم ہے ، کراچی کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے، قانون نافذ کرنے والے ادراے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید ڈاکٹر سید نسیم عباس کاظمی جو کہ کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے، سورج میانی ملتان میں انکے گھر جاکر انکے والد پروفیسر راجن شاہ اور انکے برادران کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر سید مجاہد عباس گردیزی، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد باقر، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر، مجاہد حسین، محمد یونس کے علاوہ ایس یو سی اور جے ایس او ملتان کے عہدیداران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬