15 January 2014 - 15:53
News ID: 6331
فونت
حجت الاسلام سید عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ نے دھشتگردوں کےخلاف انجام پانے والے فوجی اپریشن کی حمایت کرتے ہوئے گروه کو داعش دھشتگری کا ترقی یافتہ نسخہ جانا ۔
سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے گذشتہ روز شهید محراب کونسل کے اراکین کے اجلاس میں جو کونسل کے مرکز میں منعقد ہوا عراق کے صوبہ الانبار میں دھشتگردوں کےخلاف انجام پانے والے فوجی اپریشن کی مکمل حمایت کی  ۔


انہوں نے کہا: گروه داعش دھشتگری کا ترقی یافتہ نسخہ ہے اور اس گروہ کی نابودی میں مسلح فورس کی کوششوں کو میں سراہتا ہوں اور ان کا شکر گذار ہوں ۔


حجت الاسلام حکیم نے «انبارنا صامده» کے عنوان سے اپنی جانب سے پیش کردہ تجویز کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ تجویز فقط الانبار ہی نہیں بلکہ پورے عراق ہے لئے بہتر و مناسب ہے ۔ 


 مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ نے مزید کہا: اس تجویز میں عوام کی مشکلات کا حل اور ان کی خدمتیں پوشیدہ ہے ۔


انہوں نے ائندہ انتخابات میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کی شرکت کی خبر دیتے ہوئے کہا: مجلس اعلیٰ اسلامی عراق «اگر قوم کی خدمت نہ کریں تو ہمیں قوم کی نمائندگی کا حق نہیں » کے نارے کے ساتھ عراقی پارلیمنٹ الیکشن میں شرکت کرے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬