‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2013 - 18:23
News ID: 6222
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ نے نوری مالکی سے گفتگو میں؛
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ نے عراق کے وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقہ میں دہشتگردی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے آج عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تاکید کی: جو ممالک علاقے میں دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں انہیں اپنے جرائم کےسلسلہ میں جواب دہ ہونا ہوگا۔


انہوں نے عراق کے صوبہ دیالہ میں ایرانی انجینیروں اور کارکنوں پر حملہ کو طے شدہ سازش کا نتیجہ جانا اور کہا: اس سے نہ صرف عراق بلکہ عالم اسلام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


حجت الاسلام روحانی نے تفرقہ انگیزی اور ایران کے ساتھ عراق کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اس حملہ کا مقصد جانا اور کہا : دونوں ملکوں کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہئے۔


انہوں نے اربعین حسینی کے موقع پر ساری دنیا سے کربلا پہنچنے والے زائرین کے لئے سکیوریٹی فراہم کرنے کی عراقی حکومت کی مزید کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی ۔


ایرانی صدر جمھوریہ سے فون پر ہونے والی اس گفتگو میں عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے بھی اس سانحہ پر ملت ایران کو تعزیت پیش کی اور ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬