27 January 2014 - 13:14
News ID: 6366
فونت
جنرل محمد علی جعفری:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی: امریکہ کے جنگ پسند حکام، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکتے لھذا جنگ طلب نظریات سے گریز کریں ۔
جنرل محمد علي جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی جنرل محمدعلی جعفری نے ایران کے خلاف فوجی آپشن سے استفادے پر مبنی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دھمکی آمیز دعوؤں پر شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کے سمجھدار افراد کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی توانائی کا مکمل علم ہے اور بعید معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی اجازت دیں کہ امریکہ ، ایران کے خلاف مضحکہ خیز فوجی آپشن کو استعمال کرے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی ملت کے پس اٹھ سالہ جنگ کا تجربہ موجود ہے اور وہ امریکی دہمکیوں اور اس ملک سے وابستہ فوجی طاقتوں سے نہیں ڈرتی ۔


جنرل جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ کے سیاسی و سیکیورٹی ماہرین ، ایران کے لئے فوجی آپشن کو صرف میز پر رکھے رہنے کے لئے مناسب سمجھتے ہیں اور اس پر عمل درآمد کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے مناسب نہیں سمجھتے کہا: ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد کی تاریخ میں پیش آنے والے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مغرب کی دہمکیاں ایران کے عوام اور دنیا میں اسلامی جمہوریہ کے اتحادیوں میں اتحاد و یکجہتی کا عامل قرار پاتی ہیں۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬