‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2014 - 14:45
News ID: 6429
فونت
رسا نیوز ایجنسی – 10 ریبع الثانی یوم وفات حضرت معصومہ قم کے موقع پر ایران کے شھر و قریہ میں اپ کا غم منایا گیا ۔
پرچم حرم امام حسين کا گنبد معصومہ قم پر لہرانا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  10 ریبع الثانی یوم وفات حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر ایران کے مختلف شھروں خصوصا شھر قم و مشھد مقدس ، بیوت مراجع تقلید و علمائے اور امام بارگاہوں میں مجلسوں کا انعقاد کیا گیا اور ماتمی جلوس برآمد کئے گئے ۔


10 ربیع الثانی سنہ 201 ھ ق کو حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی دختر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے جو بر صغیر کے لوگوں میں معصومۂ قم کے لقب سے مشہور ہیں سرزمین قم پر وفات پائی ۔ 
 

آپ کا شمار اہل بیت رسول(ص) کی بلند مرتبہ خواتین میں ہوتا ہے ، حضرت معصومہ(س) نے اپنے بھائی حضرت امام رضا(ع) کے خراسان آنے کے ایک سال بعد ان سے ملاقات کی خاطر مدینے سے خراسان کا سفر کیا لیکن ساوہ پہونچ کر اپ کے قافلہ کا مامون کے افراد سے شدید مقابلہ ہوا ، سارے ہاشمی اور ان کے ہمراہ موجود مرد مارے گئے اور اپ کو زھر دے دیا گیا، اپ قم کے شیعوں کی مدد سے سرزمین قم پہونچی جہاں آپ کو آپ کے برادر بزرگوار امام ہشتم حضرت امام علی رضا(ع) کی شہادت کی خبر دی گئی ۔


آپ زھر کے اثر اور غم کی خبر سن کر شدید علیل ہوگئیں اور 17 دن کے قیام کے بعد علالت کے باعث یا زہر کے اثر سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ آپ کو قم ہی میں سپرد خاک کیا گیا ۔ قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ آج بھی مرجع خلائق ہے جہاں ہر خاص و عام حاضری دیتا ہے ۔ آپ کے روضے کے نزدیک عالم اسلام کی عظیم ترین دینی درسگاہ قائم ہے ایسی درسگاہ جو علمی اور دینی اہداف کے علاوہ استقامت ، پائیداری اوراسلامی قیام کے مرکز کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬