‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2013 - 15:47
News ID: 6138
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کے سفارت خانہ کے نزدیک کل دھماکہ ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی شہید ہو گئے ۔
حجت الاسلام ابراهيم انصاري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایران کے ثقافتی اتاشی حجت الاسلام ابراهیم انصاری لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کے سفارت خانہ کے نزدیک دھماکہ میں زخمی ہو گئے تھے جن کو الرسول الاعظم «ص» لے جایا گیا اسی اسپتال میں ان کی شہادت واقع ہو گئی ۔

لبنان میں شہد ہوئے ایران کے ثقافتی اتاشی کی پیدائش سن 1959 میں صوبہ فارس کے لامرد میں ہوئی انہوں نے حوزوہ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتہ ساتہ مینیجمینٹ میں ماسٹر بھی کیا اور سن 1992 سے 1994 تک صوبہ ہرمزگان میں ثقافتی و سماجی وزارت کے سربراہ تھے ۔

انہوں نے اسی طرح گیلان صوبہ میں سن 1994 سے لے کے 2004 تک یعنی دس سال ثقافتی و سماجی وزارت کے سربراہی کے امور کو انجام دیا ۔

حجت الاسلام ابراهیم انصاری جو کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی کے طور پر مشغول تھے افریقہ اور عربی ممالک میں اسلامی ثقافت و تعلقات ادارہ کے سربراہ تھے اور سوڈان میں سن 2004 سے 2010 تک اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی تھے ۔

وہ ایران کے اسلامی ثقافت و تعلقات ادارہ میں مشغول کار تھے اور اسی سال ان کو لبنان میں ایران کے ثقافتی اتاشی کے عنوان سے بیروت بھیجا گیا تھا ، جہاں کل ان کی شہادت واقع ہو گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬