‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2013 - 16:04
News ID: 6134
فونت
حجت ‌الاسلام رفیعی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے استاد نے حلم کو آئمہ اطہار (ع) کی نمایا خصوصیت جانا ہے اور اس بیان کے ساتہ کہ علماء کی خصوصیت بغیر حلم کے بے فائدہ ہے بیان کیا : حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے علماء کو حلم کی شفارش کی ہے اور نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں علم بغیر حلم کے کسی بھی کام کا نہیں ہے ۔
حجت ‌الاسلام رفيعي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ میں علمی فیکیلٹی کے ممبر نے ایران کے مقدس شہر قم کے حسینیہ امام خمینی (ره) میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے درمیان منعقدہ مجلس میں خطاب کرتے ہوئے واقعہ عاشورہ کے بعد شام کے لوگوں کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا : شام کے لوگوں کو اہل بیت (ع) کے سلسلہ میں ضروری معلومات نہیں تھے اور یہی وجہ تھی کہ ان لوگوں نے حمایت نہیں کی ۔

انہوں نے شام میں معاویہ کی اپنی چالیس سالہ حکومت میں فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : معاویہ نے اپنے دوران حکومت میں حکم دیا تھا کہ مساجد میں حضرت علی (ع) کو برا کہا جائے اور ان کی شان میں گستاخی کی جائے دوسری طرف امام زین العابدین سید سجاد (ع) و حضرت زینب (س) نے کوشش کی کہ شام کے لوگوں کو اہل بیت (ع) کی شناخت کرائی جائے اور اس سلسلہ میں حضرت علی علیہ السلام کی حدیثیں نقل کرتے تھے ۔

حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ امام زین العابدین علیہ السلام شام میں اپنے خطبہ میں اہل بیت (ع) کی چھ خصوصیت بیان کی اور ان کی شخصیت کے سات اہم گوشہ بیان کئے وضاحت کی : آئمہ اطہار (ع) کی پہلی خصوصیت ان کا علم ہے ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور خطیب نے آئمہ اطہار (ع) کے علم کو دوسرے علماء کے علم سے فرق جانا ہے اور اظہار کیا : اہل بیت (ع) علم الکتاب کے مالک تھے یعنی قرآن کی تفسیر اور اس کی تائویل کا علم ان کے پاس تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬