16 November 2013 - 14:22
News ID: 6124
فونت
آیت الله نابلسی نے تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان صیدا کے خطیب جمعہ نے لبنان حکومت کی طرف سے دانستہ یا غیر دانستہ طور سے ملک شام میں لبنانی دہشت گردوں کی حمایت پر تنقید کی ہے ۔
آيت الله نابلسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ امام صادق (ع) صیدا لبنان کے سربراہ آیت الله عفیف نابلسی نے اس شہر کے حضرت زہرا (س) کمپلیکس میں اس ہفتہ منعقدہ نماز جمعہ میں موجودہ بحران سے لبنان کے باہر ہونی کی تاکید کی اور کہا : اس ملک میں موجودہ مشکلات و سیاسی رکود جس میں لبنان گرفتار ہے اس سے نجات پانے کا واحد راستہ سازش کو صحیح طور سے پہچاننا اور سمجھنا جانا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : تمام شہریوں کے درمیان نا امیدی سرایت کر چکی ہے اور قوموں کے ساتہ بات چیت ، صداقت اور اس ملک سے بحران کو ختم کرنے سے ہی لوگوں کے دلوں میں دوبارہ امید جاگ سکتی ہے ۔

آیت الله نابلسی نے علاقہ میں موجودہ بحران سے لبنانی عوام کو متاثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : علاقہ میں موجودہ بحران کی وجہ سے لبنان بھی متحول ہو چکا ہے اور شکاف کی طرف قدم بڑھا رہا ہے ، یہ شکاف سلامت و اقتصاد اور لوگوں کی معیشتی نظام پر عظیم تاثر ڈال رہا ہے ۔

صیدا کے خطیب جمعہ نے شام میں لبنانی دہشت گردوں کو بھیجے جانے کی حکومت کی طرف سے مخالفت و مقابلہ نہ کئے جانے  پر تنقید کرتے ہوئے اظہار کیا : یقینی طور سے شام کے بحران نے لبنان کے حالات پر اپنا اثر ڈال رہی ہے ، اس وجہ سے نہیں معلوم کیوں حکومت اس طرح کے گروہ جو لبنان سے دہشت گردوں کو شام بھیج رہی ہے مقابلہ نہیں کر رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ دانستہ یا ندانستہ طور سے حکومت اس کی حمایت کر رہی ہے ۔

انہون نے تاکید کی ہے : لبنان کو تکفیری گروہ اور شیطانی منصوبوں کے اڈہ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیئے اور لبنان کے تمام پارٹی پر واجب ہے کہ اس تکفیروں کے مقابلہ میں اپنی دینی و سیاسی ذمہ داری پر عمل کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬