23 January 2014 - 13:37
News ID: 6356
فونت
آیت الله نابلسی:
رسا نیوز ایجنسی - صیدای لبنان کے امام جمعہ نے علاقہ حاره حریک میں ہونے والے دھشتگرادانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: قومی اتحاد دھشتگردی سے مقابلہ کا واحد راستہ ہے ۔
آيت الله نابلسي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شهر صیدای لبنان میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے پرنسپل اور صیدای لبنان کے امام جمعہ آیت الله شیخ عفیف نابلسی نے گذشتہ روز لبنان کے حالیہ بم بلاسٹ کی جانب اشارہ کیا اور کہا : ہم حاره حریک میں ہونے والے دھشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔  


انہوں نے قومی اتحاد کی تاکید کی اور کہا : لبنان میں دھشتگردانہ حملہ میں کمی قومی اتحاد کے زیر سایہ ممکن ہے ۔


آیت الله نابلسی نے کہا: اگر لبنانی متحد ہوجائیں تو لبنان میں کوئی بھی دھشتگردانہ حملہ نہ ہو ۔ 


انہوں نے دشمنوں اور دھشت گردوں سے مقابلہ کے لئے فوج اور مسلح فورس کی تقویت کی تاکید کی اور کہا: مسلکی ، مذھبی اور قبائلی اختلافات ملک میں بے امنی اور بے ثباتی کا سبب ہوں گے ۔


لبنان کے شھر صیدا میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے پرنسپل نے کہا: لبنانی حکام، تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں اور ان سے تعلقات سے پرھیز کریں ۔


انہوں نے مزید کہا: لبنان کے حکام اور قومیں اس ملک کے مستقبل کے سلسلہ سے شام اور عراق سے سبق سیکھیں کہ اگر تکفیریوں سے قریب ہوں گے تو لبنان کی سرنوشت بھی انہیں لوگوں جیسی ہوگی ۔


قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز جنوبی لبنان کے علاقہ حارہ حریک میں بم بلاسٹ ہوا جس کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور دسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬