02 November 2013 - 18:16
News ID: 6097
فونت
آیت الله نابلسی:
رسا نیوز ایجنسی – لبنان کے علاقہ صیدای میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے مدیر نے طرابلس میں شدت اختیار کرنے والے اختلافات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: بعض پڑوسی ممالک لبنان میں پھیلتے فتنہ کے ذمہدار ہیں ۔
آيت الله نابلسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کےعلاقہ صیدای میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے مدیر آیت الله شیخ عفیف نابلسی نے اس ھفتہ نمازم جمعہ کے خطبہ میں جو حضرت زهرا(س) کمپلیکس میں سیکڑوں مومن نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، ایک بار پھر لبنان میں اختلافات کو شدت اختیار کر جانے پر شدید تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: ایک بار پھر طرابلس میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں تاکہ گذشتہ سے بھی زیادہ لبنان کے داخلی حالات پر انگلیاں اٹھائی جا سکیں ۔


انہوں نے مزید کہا: طرابلس میں اختلاف و مڈ بھیڑ کی کوئی دلیل نہیں ہے ، یہ مڈبھیڑ بعض ممالک کی جانب سے ملک میں اختلاف کی اگ کو شعلہ ور کئے جانے اور اپنے مقصد کی تکمیل کی غرض سے انجام پا رہے ہیں ۔


حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے مدیر نے لبنان کے موجودہ حالات کی بہ نسبت ہوشیار کرتے ہوئے کہا: یہ بات واضح ہے کہ کچھ لوگ اس کوشش میں لگے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے برقرار کردہ امنیت کو زیر سوال لے جائیں تاکہ ایک بار پھر مسلح افراد لبنان میں فتنہ انگیزیاں کر سکیں ۔


آیت الله نابلسی نے سیاسی پارٹیوں کو ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی سے پرھیز کی دعوت دیتے ہوئے کہا: افسوس بعض سیاسی پارٹیاں طرابلس کے شھریوں کی خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں تو بعض لبنان میں شیعہ و سنی فساد کی اگ بھڑکانے میں لگے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬