23 October 2013 - 16:29
News ID: 6070
فونت
حزب الله لبنان کے سینئر ممبر:
رسا نیوز ایجنسی - حزب الله لبنان کے سینئر ممبر نے غاصب صھیونیت اور حزب اللہ لبنان کے ما بین ہونے والی 33 روزه جنگ کے ثمرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: 33 روزه جنگ میں غاصب صھیونیت پر حزب اللہ لبنان کی پیروزی نے امریکا کو شام پر حملہ سے روک دیا ۔
حجت الاسلام شيخ حسين بغدادي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے شیعہ عالم اور حزب الله لبنان کے سینئر ممبر حجت الاسلام شیخ حسین بغدادی نے گذشتہ روز مجمع امام صادق(ع) کے زیر اہتمام اور مختلف علمائے کرام اور شخصیتوں کی شرکت میں لبنان کے علاقہ جنوبی انصار میں منعقد ہونے والی ایک نظریاتی نشست میں 33 روزه جنگ میں غاصب صھیونیت پر استقامت کی پیروزی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: 33 روزه جنگ میں حزب اللہ کی پیروزی نے غاصب صھیونیت اور اس کے اتحادیوں پر جو اثر ڈالا وہ یہ تھا کہ امریکا شام پر حملہ سے منصرف ہوگیا اور غاصب صھیونیت میں مزید چڑھائی کی ہمت نہیں رہی  ۔


انہوں ںے شام میں لبنانی مغویوں کی رہائی پر خوشی اظھار کرتے ہوئے کہا: اگر استقامت نے علاقہ میں توازن قدرت پیدا نہ کیا ہوتا تو اغوا شدہ افراد میں سے کوئی بھی فرد ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد ازاد نہ ہوپاتی اور اپنے گھر واپس نہ اپاتی ۔


حجت الاسلام بغدادی نے واضح طور سے کہا: ہمیں جو عزت نصیب ہوئی ہے وہ حزب اللہ لبنان اور استقامت کا سرمایہ ہے  ۔


حزب الله لبنان کے سینئر ممبر نے یاد دہانی کی: اسلامی استقامت ، اسلامی اتحاد و یکجہتی اور غاصبوں کے مقابل قومی اتحاد کی خواہاں ہے تاکہ ہمیں قومی اور مسلکی سربلندی مل سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬