‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2013 - 17:34
News ID: 5405
فونت
رسا نیوزایجنسی - حزب الله لبنان اور دیگر علمائے اسلام نے بحرینی مسلح فورس کے ہاتھوں بحرین میں شیعوں کے رھبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ہوئے حملہ کی شدید مذمت کی ۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان نے ارسال کردہ بیانیہ میں آل خلیفہ مزدروں کے ہاتھوں بحرین کے شیعہ عالم دین آیت الله شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ہوئے حملہ کی شدید مذمت کی ۔ 


اس بیانیہ میں آیا ہے : یہ حملہ کھلم کھلا زیادتی ، دینی اقداروں اور حرمتوں کے پائمال کرنے اور مذھبی شخصیت کی توھین محسوب کی جاتی ہے  ۔


حزب الله لبنان میں اس اقدام پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے آیت الله شیخ عیسی قاسم سے ھمدردی کی اور بحرین کی مومن اور شجاع قوم سے اپ کی حمایت کی تاکید کی  ۔


دوسری جانب ال خلیفہ اپوزیشن پارٹیز نے ایت اللہ شیخ قاسم کے گھر ہوئے حملہ کو  دلدل کے مانند بتاتے ہوئے کہا : بحرینی فورس کا اپ کے گھر پر حملہ بحرین میں تشدد کی اگ بھڑکنے کا سبب ہوگا ۔


نیشنل ڈیموکریٹک اپوزیشن، جمعیت الوفاق اسلامی بحرین ، جمعیت ملی وعد بحرین، جمعیت التجمع القومی، نھضت المنبر اور ڈیموکریٹک نیشنل پیلٹ فارم کی جانب سے صادر ہونے والے اس بیانیہ میں بحرینی بادشاہ سے جلد از جلد ان زیادتیوں کے خاتمہ اور مجرموں کے محاکمہ کی تاکید کی گئی ہے  ۔


بحرین کے حوزات علمیہ نے علامہ الوداعی، سید علوی الغریفی و امام زین العابدین(ع) سے کی جانب سے ارسال کردہ بیانیہ میں آیت الله عیسی قاسم کے گھر ہوئے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اور احمقانہ اقدام جانا ۔


بحرین علما کونسل نے بھی آیت الله شیخ عیسی قاسم کے گھر پو ہوئے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین کے شیعہ رھبر کی توھین کو شھریوں کہ توھین جانا ۔


بحرین کے دیگر شیعہ علما  آیت الله سید عبدالله الغریفی، آیت الله سید جواد الوداعی، آیت الله عبدالحسین الستری و آیت الله محمد صالح الربیعی نے بھی اس شدت پسند اقدام پر سخت ردعمل کا اظھار کیا ۔


کاظمین کے امام جمعہ حجت الاسلام صغیر نے بحرین کے شیعہ رھبر آیت الله شیخ عیسی قاسم کی توھین کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی : ملت عراق بحرینیوں کے شانہ بشانہ ہیں  ۔


انہوں ںے عوام ، سیاسی و دینی مراکز اور پارٹیوں سے اس عمل کو محکوم کرنے اور اس کے خلاف اقدام کرنے کی تاکید کی  ۔


دوسری جانب صدر پارٹی کے سربراہ  حجت الاسلام مقتدی صدر نے آیت الله شیخ عیسی قاسم پر ہوئے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عراق میں بحرینی سفارت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مقتدی صدر نے اپنے بیانیہ میں تاکید کی: آیت الله شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی مسلح فورس کا حملہ بزدلانہ اقدام ہے اور ھم ھرگز اس اقدام کے مقابل خاموش نہیں رہ سکتے ۔


انہوں نے اپنے چاھنے والوں سے نماز جمعہ کے بعد مظاھرہ کرنے کی تاکید کی  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬