رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بحرین کے العمامیر علاقہ میں موجود مسجد امام رضا(ع) پر گولہ باری کی جس سے اس مسجد میں آگ لگ گئی ۔
دوسری جانب آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں ۔
ملت بحرین نے گذشتہ روز بھی منامہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے اپنے حقوق کی بازیابی پر تاکید کی ہے ۔
ملت بحرین نے ملک میں جمہوری نظام کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے مظاہروں پر پابندی لگانے کے آل خلیفہ کے فیصلے کی مذمت کی۔
اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پرحملے کر کے بہت سے لوگوں کو زخمی کردیا ۔
واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف گذشتہ دو سال سے احتجاج کررہی ہے۔
آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاھرین کے جواب میں ابھی تک دسیوں مساجد اور امام بارگاہوں کو زمین بوس کردیا ہے ۔