‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2013 - 17:59
News ID: 5443
فونت
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم:
رسا نیوز ایجنسی – بحرین کے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ملت بحرین کو تفرقہ انگیز سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اس ھفتہ نماز جمعہ خطبہ میں ملت بحرین کو تفرقہ انگیز سازشوں کے مقابل مکمل طرح سے ہوشیار رہنے کی دعوت دی ۔


آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کوئی بھی ملتِ بحرین کے درمیاں اختلاف نہیں ڈال سکتا کہا: ملتِ بحرین ملک کے حالات اور آل خیلفہ نظام کی بدکرداری اور برے برتاو پر برہم ہے۔


بحرین کے اس نامور شیعہ عالم دین نے مزید کہا : ملت بحرین اپنی مکمل کامیابی تک جدوجہد جاری اور مظاہرات کے ذریعہ اپنے مطالبات کی تکمیل پر تاکید کرتی رہے گی ۔


جمعیت الوفاق کے سکریٹری شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا : جمہوریت کی حمایت کے بارے میں اپنے نعروں پر عمل کرے اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی خاموش تماشائی نہ بنی رہے۔


شیخ علی سلمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جو حکومت عوام کی منتخب نہیں ہے وہ قانونی بھی نہیں ہے اور اس کے تمام فیصلوں اور اداروں کو عوام مسترد کرتے ہیں کہا: بحرین میں عوام کا پرامن احتجاج جاری رہے گا یہا نتک کہ عوام کی منتخب حکومت تشکیل پاجائے۔


انہوں نے کہا : آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات عوام کی انقلابی تحریک کو نہیں روک سکتے ۔


دوسری جانب بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے رکن باقر درویش نےمطالبہ کیا : ملت بحرین پر ظلم و ستم ڈھانے والوں پر مقدمہ چلایا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬