بحرینی تنظیم؛
رسا نیوز ایجنسی - بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورس نے جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی تنظیم جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری نے اس حملہ کے اعتراض میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرین میں آل خلیفہ کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں اس ملک کے عوام کی حمایت سے متعلق اپنی ذمہ داری پر عمل کرے ۔
اس بیان میں جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اس قسم کے حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔
دوسری جانب جمہوریت و آزادی نامی تحریک نے خبردار کیا : اس تحریک کے جنرل سکریٹری حسن مشیمع کی کہ جنھیں آل خلیفہ کی سکیورٹی فورس نے گرفتار کررکھا ہے ان کی حفاظت کی ذمہ داری خود آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورس پر عائد ہوتی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے