‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2013 - 16:05
News ID: 5387
فونت
جمعیت اسلامی الوفاق:
رسا نیوزایجنسی - جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے بحرین میں ہر قسم کے ظاہری انتخابات کو بحرین کی موجودہ حکومت کے قانونی جواز کے فقدان کا عکاس بتایا ۔
بحرين


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں تاکید کی : شہری حقوق کو چھین کر اور عوامی ارادے کے بغیر انجام پائے انتخابات وہ ظاہری انتخابات ہیں جو موجودہ حکومت کے قانونی جواز کے بحران میں شدت پیدا کریں گے۔


اس بیان میں کہا گیا ہے: ملت کی نمائندگی اور عوام پر حکمرانی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں ہے بلکہ ایک مضبوط حق ہے کہ جو اپنا قانونی جواز عائلی یا قبائلی مطالبات اور کشمکش سے نہیں بلکہ صرف ملت کے عزم و ارادے سے حاصل ہوتا ہے۔


بیان میں مزید ایا ہے : بحرین اپنے سیاسی نظام کے ارکان کے تعین کے لئے ایک تاریخ ساز موڑ پر کھڑا ہے۔


دوسری جانب بحرینی عوام نے بنی جمرہ کے علاقے میں پوری رات حکومت مخالف مظاہرے کر کے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر اور شاہی حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬