رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الوفاق اسلامی پارٹی بحرین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے کل یوٹوب پر منتشر ہونے والی ایک ویڈیو میں بحرین میں قانون کی حکمرانی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: انسانیت، حقوق بشر، مساوات، عدالت اور انسانی کرامت و عظمت کا بحرین میں محقق ہونا ضروری ہے اور قدرت کا بھی عوام کے ہاتھوں میں رہنا لازمی ہے ۔
انہوں نے 14 فروری 2011 سے اج تک بحرین کے عوامی انقلاب کو مسالمت آمیز جانا اور کہا: بحرینی عوام اپنے مطالبات کی تکمیل اور جمھوریت کی دستیابی پر متحد اور ثابت قدم ہے ۔
الوفاق اسلامی پارٹی بحرین کے جنرل سکریٹری نے واضح طور پر کہا: ہم جارحانہ رویہ سے دوری اور مسالمت آمیز طور پر اپنے انقلاب کو جاری رکھیں گے ۔
انہوں ںے آخر میں بیان کیا : ہم سبھی مطمئن ہیں کہ بحرین کی با عظمت و کرامت عوام اپنے اھداف کی تکمیل اور جمھوریت کی دستیابی تک اپنے مطالبات پر مصر رہے گی ۔