
رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے منقولہ رپورٹ کی مطابق، وزارت صحت و مسکن مصر نے حال ہی میں وزارت صحت بحرین سے مصر کے 8 گھریلو اور بچوں کے متخصص ڈاکٹروں کے ساتھ انجام پانے والے معاھدہ کی خبر دی ۔
الیوم مصری نیوز سنٹر نے لکھا: ہر ڈاکٹر کی تنخواہ 1170 دینار ہوگی اور مسکن و دیگر حقوق کی افزائش کے ساتھ پوری تنخواہ کی مقدار 1600 دینار ہوگی جو 24000 مصری لیره کے برابر ہے ۔
اس نیوز سنٹر نے مزید لکھا: این ڈاکٹروں کے خانوادے گورمنٹ اسکولوں میں تعلیم حاص کرنے کا حقدار ہوں گے و نیز فری علاج جیسے امکانات سے بہرمند ہوں گے و تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی چھٹی اور مصری آنے جانے کا ٹکٹ ان ڈاکٹروں کے دیگر امکانات میں شامل ہے ۔
واضح رہے کہ اِن ڈاکٹروں اِن حالات میں کا استخدام کیا جارہا ہے کہ بحرینی ڈاکٹروں ، نرسوں اور بحرینی ہاسپیٹل کے ملازموں کی اچھی خاصی تعداد 14 فروری 2011 کے مسالمت امیز انقلاب کی حمایت یا ال خلیفہ فورس کے ہاتھوں مجروح ہونے والے افراد کے علاج کے الزام میں کام سے برکنار کردئے گئے ہیں یا ان کا محاکمہ کیا گیا اور انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔