رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے اس ہفتہ شہر دراز کے مسجد امام صادق (ع) میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بحرینی قوم کا انقلاب دوسرے تمام عربی ممالک کی تقلید کی وجہ سے نہیں تھی بیان کیا : عوام حکومت کی طرف سے ہو رہی ظلم و ستم سے تنگ آ چکی ہے اور حکومت کی طرف سے ان پر مسلسل تشدد اور دباو نے ان کو حکومت کے خلاف مقابلہ پر مجبور کر دیا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگ شروع میں اس مشکلات کو حل کرنے کے لئے مذاکرہ اور سیاسی راستہ اپنا رہے تھے لیکن عوام کی اس درخواست کو نظر انداز کر دیا گیا جس کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور وہ لوگ سڑکوں پر اتر آئے ۔ اس پرامن اعتراض کو بھی سخت فائیرینگ اور اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑا ۔
آیت الله عیسی قاسم نے بحرینی عوام کے انقلاب کو ایک عمومی انقلاب جانا اور اظہار کیا : یہ انقلاب خواتین ، مرد ، بچے ، جوان ، بوڑھے تمام طبقہ کے لوگوں کی وسیع پیمانہ میں شرکت کے ساتہ روز بہ روز اپنے وسعت میں ترقی کر رہی ہے ۔ یہ تمام باشندے آل خلیفہ کے ظلم و فساد کی وجہ سے قیام کے ذریعہ اپنی آزادی و عزت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔
بحرین کے شیعہ رہنما نے وضاحت کی : انقلابیوں نے اپنا وقت کاٹنے یا دنیا کی لالچ و مال کی وجہ سے قیام نہیں کیا ہے بلکہ اپنی سلامتی کو خطرہ میں دیکھ کر اس کی حفاظت اور اپنی عزت و شرافت کو حاصل کرنے کے لئے اٹہ کھرے ہوئے ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں شہری اس مظاہرہ میں شرکت کر رہے ہیں تا کہ ان پر ہو رہے مشترک ظلم کو ختم کر سکیں ۔