رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان حارہ حریک علاقہ کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اس ہفتہ مسجد امامین حسنین (ع) میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ میں اسلامی قوم کی مشکلات بعض ضمیر فروش مسلمانوں کی خیانت کی وجہ سے ایجاد ہوئی ہے کہا : دشمنوں کے مقابلہ میں مقاومت و مزاحمت اسلامی ممالک کے لئے عزت و افتخار کا سبب ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : دشمن شب و روز اپنی گذشتہ شکست کا انتقام لینے کے لئے کوشش کر رہی ہے لیکن اس کے مقابلہ میں بعض لبنان کے اندر غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔
لبنان کے اس عالم دین نے تاکید کی ہے کہ فوجی کوشش کے علاوہ دشمن اس وقت کے حالات سے فائدہ آٹھاتے ہوئے اپنی تمام کوشش مذہبی و قبیلہ ای اختلاف ایجاد کرنے میں لگا دی ہے ۔
حجت الاسلام فضل الله نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : فلسطین کی قوم کو موجودہ زمانہ میں شدید طور پر دنیا کے تمام مسلمانوں کی مدد کے ضرورت ہے ۔