05 June 2013 - 15:39
News ID: 5483
فونت
اسلامی انقلاب کا عشرہ سوم (6)
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے ایک عالم دین شیخ عبدالمحسن النمر نے کہا : عالمی تسلط مانند امریکا اور ایسے ممالک کی تسلط کو ناکام کرنے اور اس مقابلہ میں کامیابی کا راز امام خامنہ ای کی حمایت اور ان کی قیادت ہے ۔
 حجت الاسلام شيخ عبدالمحسن النمر


سعودی عرب کے ایک عالم دین حجت الاسلام شیخ عبدالمحسن النمر نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت و گو میں امام خمینی (ره) کی چوبیسویں برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی ایران سے پہلے اسلام عبادت اور دینی وظائف و اعمال تک محدود تھا اور اس میں سماجی ، سیاسی اور عالمی پہلووں کو نظر انداز کیا جا چکا تھا ۔

انہوں نے امام خمینی (ره) کو دنیا میں اسلامی بیداری پیدا کرنے والا جانا اور وضاحت کی : حضرت آیت الله امام خمینی (ره) عبادی مسائل جیسے نماز ، روزه ، خمس ، زکات و حج کو بیان کرنے کے علاوہ دین کی عالمی پہلووں کو بھی زندہ کیا اور اسلامی دنیا کے جسم میں نئی روح بھونک دی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬