رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر شیخ خالد الملا نے جمعہ کی مشترکہ نماز جو بغداد میں شیعہ و اھل سنت علماء و مختلف شخصیت کی شرکت کے ساتہ منعقد ہوئی اس میں انہوں نے عراق کے بعض سربراہ و اہم شخصیات کے طرف سے اتحادی اقدامات کی حمایت اور طائفہ ای تعصب جیسے تحریک امیز نظریات سے دوری کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہر وہ قدم جس کے ذریعہ عراق میں ہو رہی خون ریزی و قتل عام کی نابودی کا سبب بنے اور داخلی اختلاف کو ختم کرے وہ مناسب اور قابل پسند اقدامات ہیں اور اس کی حمایت کرنی چاہیئے ۔
شیخ خالد الملا نے شیعہ اور اھل سنت کے ساتہ نماز جمعہ کی مشترکہ انعقاد کو بہت ہی مفید اور با اہمیت عمل جانا ہے اور اس عمل کو دہشت گردوں اور تکفیری گروہ کے لئے مہلک جواب بتایا ہے ۔
انہوں نے اس ملک میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کی تاکید کی اور کہا : میں سنی ہوں لیکن اپنے شیعہ بھائی کے بغیر میری کوئی ارزش و اہمیت نہیں ہے ۔