30 May 2013 - 16:38
News ID: 5468
فونت
شام کے مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے مفتی نے تکفیری گروہ کے کارنامہ کی شدید تنقید کرتے ہوئے وضاحت کی : تکفیری گروپ اسلامی معاشرے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش میں ہے ۔
شيخ احمد حسون


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے عالم دین حجت الاسلام صادق نابلسی جو حال ہی میں شام کے سفر پہ تھے اور اس سفر میں اس ملک کے مفتی شیخ احمد حسون سے ملاقات اور گفت ‌و گو کی ۔

اس ملاقات میں دو جانبہ گفت و گو و تبادل خیال ہوا اس میں خاص کر شام اور علاقہ کی تبدیلی و ترقی کے سلسلہ میں اظہار نظر کی گئی ۔

شام کے مفتی نے اکثر اسلامی ممالک کی موجودہ پیچیدہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ تکفیری گروہ اسلامی دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : تکفیری تحریک اس وقت اسلامی دنیا میں صرف سازش اور کشیدگی پھیلانے کی کوشش میں رہی ہے اور اپنی تمام کوشش اپنے ناپاک شرارت آمیز مقصد پورا کرنے میں ہے ۔

شیخ حسون نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کی : تکفیری گروہ کی کوشش ہے کہ اسلامی دنیا میں مذہبی و قبیلہ ای جنگ ایجاد کرے اور اس کے اس عمل سے صرف اسلامی قوم کمزور ہوتی جا رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬