‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2013 - 23:34
News ID: 5466
فونت
آیت ‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله جوادی آملی نے کہا : اگر چاہتے ہیں کہ حکومتی نظام اور سیاست اسلامی ہو تو عوام کے کاموں کو ، لوگوں کے ساتہ انصاف ، عوام کی ثقافت اور اس طرح کے امور کو حل کرنا ضروری ہے ، نہ یہ کہ صرف بات بنائی جائے اور نعرہ لگایا جائے کہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرونگا اور جب برسر اقتدار آئے تو اس کی طرف توجہ نہیں دی جائے ، عوام کو فقر کی حالت میں ادارہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان کو خوشحال رکھا جا سکتا ہے ۔
حضرت آيت ‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله عبدالله جوادی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ احزاب کی آخری آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : سورہ مبارکہ احزاب کی 72 آیہ میں امر یعنی حکم کے سلسلہ میں گفت و گو نہیں ہوئی ہے بلکہ گفت و گو پیشکش کرنا ہے ، یہ پیشکش کرنا کبھی کسی کام کے سلسلہ میں راستہ رکھانا ہے اور کبھی ایک طرح کی دھمکی ہے ، یہاں فرمایا ہے «عرضنا» اس معنی میں ہے کہ کون اس وزن کو اٹھائے گا ۔

انہوں نے آیہ «إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَیْنَ أَن یَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنسَانُ إِنَّهُ کَانَ ظَلُومًا جَهُولًا» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : میں نے آسمانوں اور زمین اور اس کے اہل ، جن اور اس کے اہل کو پیشکش کی ہے کہ اس وزن کو کون اٹھا سکتا ہے ، یہ آیت صرف آسمان ، زمین اور پہاڑوں کو شامل نہیں کرتا بلکہ اس سے مراد تمام مخلوقی نظام ہے کہ میں نے جس کو پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ کون اس کو حمل کر سکتا ہے اور سب اس میں موجود تھے ۔ 

قرآن مجید کے مشہور مفسر نے بیان کیا : تمام مخلوق نے اس سلسلہ میں غور و خوض کیا اور اس نتیجہ پر پہوچے کہ ان کی قدرت سے باہر ہے ، فرشتے اور انسان اس کو نہیں حمل کر سکتے ، انسان نے دیکھا کہ وہ اس کو حمل کر سکتا ہے اور قبول بھی کر لیا ، انسانوں میں سے بعض نے اس امانت کو محفوظ نہیں رکھا ، تو بعض نے اس امانت کو سستے میں نیلام کر دیا اور بعض لوگوں نے اس امانت کو صحیح سالم اس کے حقدار تک پہوچایا کہ قرآن کریم اس تسلسل میں مشرکین ، منافقین اور مومنین کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬