رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے ان سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے بعض انتظامیہ حکام سے ملاقات میں تاکید کی : اس وقت ملک میں امن و امان کی وجہ بعض ایسے لوگ ہیں جو خالصانہ نیت کے ساتہ اس ملک کی ترقی کے لئے کوشش کر رہے ہیں ۔
آیتالله علوی گرگانی نے ایران میں ہونے والے حالیہ صدارت کے الکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اصلح شخص کو منتخب کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : سب لوگوں کو کوشش و دعا کرنی چاہیئے کہ ایسے شخص کو منتخب کیا جائے جو ملک کو دور حاضر کے حالات کے مطابق ادارہ کرے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے قرآن کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عزت خدا کے ہاتہ میں ہے اور صرف خدا ہے جو بندہ کو عزت دینے والا ہے ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتہ کہ امام خمینی (ره) کی اعلی عزت و اعتماد کی وجہ خداوند عالم کی طرف ان کی خاص توجہ تھی ، بیان کیا : عوام امام خمینی (ره) کا خاص احترام و عزت کرتی تھی اور یہ سب اس وجہ سے تھا کہ امام خمینی (ره) ہمیشہ ہر امور میں خدا کو مد نظر رکھتے تھے ۔