‫‫کیٹیگری‬ :
21 May 2013 - 16:00
News ID: 5418
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت‌ الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتہ کہ دشمن کی آرزو ہے کہ عوام الکشن میں زیادہ دلچسپی نہ لیں بیان کیا : اگر ہم لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ہم لوگوں کے خلاف دشمنوں کی زبان دراز نہ ہو تو اپنی ذمہ داری کا لحاظ رکھتے ہوئے الکشن میں پورے جوش کے ساتہ حصہ لیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ایام اعتکاف و امام حضرت علی علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرصت کے موقع سے صحیح استفادہ کی تاکید کی اور کہا : خداند عالم بعض وقت اپنے بندہ کو موقع فراہم کرتا ہے تا کہ وہ اس موقع سے اچھی طرح فائدہ حاصل کر سکے ۔ 

انہوں نے اعتکاف کو انسان کے زندگی کا ایک اہم موقع جانا ہے اور وضاحت کی : مبلغوں کو چاہیئے کہ اس مناسب موقع سے صحیح استفادہ کریں اور اپنی رسالتی و تبلیغی ذمہ داری کو انجام دیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اعتکاف میں لوگوں کا ایک مقام پر جمع ہونے کو قابل اہمیت و بہت مفید جانا اور کہا : مبلغین کو چاہیئے کہ دین مبین اسلام کے ابلاغ کے لئے اس اجتماع سے استفادہ کریں اور قائد انقلاب اسلامی و مراجع تقلید کے بیانات کو اپنے کام کا منشور مقرر کریں ۔

آیت‌الله علوی گرگانی نے بیان کیا : جس طرح مساجد کو معتکفین کے حاضر ہونے کے لئے پاک و صاف کیا جاتا ہے اسی طرح معتکفین بھی اپنے قلب کو پاک کرنے کے لئے خاص پروگرام مرتب کریں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬