‫‫کیٹیگری‬ :
12 May 2013 - 16:47
News ID: 5382
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم (ص) اور اپنے پدر بزرگوار امام سجاد علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم، مرتبی، منزلت، روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان، عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان  علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے : حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم (ص) اور اپنے پدر بزرگوار امام سجاد علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم، مرتبی، منزلت، روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان، عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی جس کے اثرات ان کے دور میںان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔

امام پنجم محمد باقر علیہ السلام کے یوم دلادت باسعات کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا : امام محمد باقر علیہ السلام کمسنی میں کربلا کے تاریخی معرکہ حق و باطل کے چشم دید گواہ رہے اور سانحہ کربلا کے دوران مصائب و مشکلات کا جرات و استقامت سے مقابلہ کیا۔اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے ۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا : دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں اس میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ضرورت ہے جو انہیں ائمہ اطہار علیھم السلام کی سیرت کا مطالعہ کر کے اور اس پر عمل کر کے حاصل ہوسکتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم انکی سیرت اقدس پر عمل کر کے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی اسلامی و جمہوری سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬