رسا نیوز ایجنسی ـ رجب کے مہینہ کی پہلی شب جمعہ کو «لیلة الرغاب» یعنی محبت کرنے والوں کے رات کہی جاتی ہے اور اس شب کی بہت فضیلت ہے اس شب میں حضرت رسول (ص) سے با فضیلت اعمال بیان کئے گئے ہیں ان اعمال کو سید ابن طاوس نے اپنی کتاب « اقبال » اور علامہ حلی نے « اجازه بنى زهره » میں نقل کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رجب کے مہینہ کی پہلی شب جمعہ کو «لیلة الرغاب» یعنی محبت کرنے والوں کے رات کہی جاتی ہے اور اس شب کی بہت فضیلت ہے اس شب میں حضرت رسول (ص) سے با فضیلت اعمال بیان کئے گئے ہیں ان اعمال کو سید ابن طاوس نے اپنی کتاب « اقبال » اور علامہ حلی نے « اجازه بنى زهره » میں نقل کیا ہے ۔
اس شب کی بعض فضیلت میں یہ ہے کہ یہ شب گناہوں کے بخشش کا سبب بنتی ہے اور اس شب میں خاص نماز بھی وارد ہوئی ہیں کہ جو شخص اس شب میں اس نماز کو پڑھے گا خداند عالم اس کے قبر کی پہلی رات میں اس کے ثواب کو بہتر انداز اور گشاد و روشن چہرہ اور واضح زبان کے ساتہ اس کی طرف بھیجتا ہے ۔
اس کے بعد اس سے کہا جائے گا « اے میرے دوست میں تم کو بشارت دیتا ہوں کہ ہر طرح کی سختی و مشکلات سے نجات حاصل کر لی » بندہ کہتا ہے کہ تم کون ہو ؟ « خدا کی قسم میں نے تم سے زیادہ خوبصورت چہرہ کسی کا نہیں دیکھا ہے » اور آپ کے الفاظ سے زیادہ میٹھے الفاظ کسی سے نہیں سنی ہے ۔
تم سے اچھی خوشبو کسی چیز کی خوشبو نہیں ہے !! جواب دیا جاتا ہے « میں ثواب ہوں اس نماز کی جو فلاں شب ، فلاں مہینہ ، فلاں سال تم نے پڑھی تھی ، یاد آیا میں آج تمہارے پاس آیا ہوں تا کہ تمہارے حق کو ادا کروں تمہارے تنہائی کا مددگار رہوں اور تمہاری خوف کو ختم کروں » ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے