‫‫کیٹیگری‬ :
10 May 2014 - 11:12
News ID: 6742
فونت
آیت الله مصباح یزدی نے بیان کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ دعوا کے حد تک تو سبھی خدا سے محبت کرنے کا دم بھرتے ہیں بیان کیا : امتحانات کے ذریعہ خدا سے محبت کے اپنے معیار و میزان کی پیمائش کی جا سکتی ہے ؛ اس کا پہلا راستہ یہ ہے کہ جس حد تک انسان خدا کی خدمت کرے اور خود کو زحمت میں ڈالے اس فعل سے نہ صرف اس سے تھکاوٹ کا احساس کرے بلکہ اس کو اس سے لذت حاصل ہو ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں اپنی گفت و گو میں بیان کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا سے محبت کرتے ہیں اور اس کے عظمت و احترام کے قائل ہیں اظہار کیا : ہر شخص خود خدا سے اپنی محبت کی کیفیت و مقدار کو جان سکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : محبت کے آثار یہ ہیں کہ انسان چاہتا ہے اپنے محبوب کی خدمت کرے اور محبت میں جتنی شدت ہوتی ہے اسی کے مطابق ان امور میں بھی شدت پائی جاتی ہے کہ محبت کرنے والا چاہتا ہے اس کے پاس جو کچھ ہو وہ اپنے محبوب کو دے دے ایسے حالت میں اگر ایک روز محبوب سے رابطہ نہ رکھ پائے تو کمی کا احساس کرتا ہے ؛ کیا ہم لوگ واقعا خدا و آئمه اطهار (ع) کے سلسلہ میں ایسا احساس کرتے ہیں ؟ اگر ایک روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت نہ پڑھوں تو ایسا احساس ہمارے ساتھ ہوتا ہے ؟

 حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ہم لوگ جانتے ہیں کہ ہماری طرف سے انجام دیے جا رہے بعض امور امام زمان (عج) کی خوشی کا سبب ہوتا ہے ، کیا اس کام کو ترک کرنے یا انجام نہ دینے سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے ؟ یہاں تک کہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ بعض اعمال سے امام زمان (عج) ناراض ہوتے ہیں اس کے باوجود ہم توجہ نہیں دیتے ہیں ؛ سب سے بڑی نعمت حقیقی محبت کرنے والے کے لئے یہ ہے کہ وہ احساس کرے اس کا محبوب اس سے راضی ہے یا نہیں ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬