05 May 2014 - 14:24
News ID: 6727
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کی بنیادی آئین عدالت نے تین لوگوں کا نام اعلان کیا ہے جو شام کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہونے والے ہیں اور ان کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا ۔
بشار حافظ اسد


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شام کی بنیادی آئین عدالت سپریم کورٹ کے سربراہ ماجد خضره نے تین لوگوں کا نام اعلان کیا ہے جو شام کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہونے والے ہیں اور ان کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا ۔

شام کی بنیادی آئین عدالت سپریم کورٹ نے "ماهر عبدالحفیظ حجار"، "حسان عبدالله النوری" و "بشار حافظ اسد" کو اس ملک میں ہونے والی صدارتی انتخابات میں امیدوار ہونے کی صلاحیت کی تائید کی ہے ۔

ماجد خضره نے بیان کیا ہے : جن لوگوں کی امیدواری کی درخواست قبول نہیں ہوئی ہے ان کو حق حاصل ہے کہ دوشنبہ سے اپنی شکایت شام کی بنیادی آئین عدالت میں پیش کرے ۔ 

شام کی بنیادی آئین عدالت کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک یہ عدالت امیدواروں کا فائنل نام اعلان نہیں کرتا ہے ، امیدواروں کے موافقت میں ان کی تشہیر و تبلیغات انجام نہ دیں ۔  

شام میں صدر جمہوریہ کے لئے صدارتی انتخابات چند ماہ بعد میں منعقد ہونے والا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬