‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2014 - 23:53
News ID: 6734
فونت
آیت ‌الله وحید خراسانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌ الله وحید خراسانی نے نماز شب کی اہمیت اور فضلیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : کمالات تک پہونچے والے شب زندہ داری اور شبانہ عبادتوں کے وسیلہ وہاں تک پہونچے ہیں ۔
آيت ‌الله وحيد خراساني آيت ‌الله وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی نے آج صبح اپنی سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی نشست میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوئی آیت «وَآیَةٌ لَّهُمْ اللَّیْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ» کی تفسیر میں کہا: خداوند متعال نے دن کو کام کاج اور راتوں کو چین و سکون اور آرام کے لئے بنایا ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ راتوں کو دن میں بدلنا اور دن کو راتوں میں اس بات کی نشانی ہے کہ یہ تبدیلی اختیاری ہے کہا: محال ہے کہ زمانہ اور اہل زمانہ طبیعت و فطرت کی تخلیق ہوں چوں کہ طبیعت اور فطرت میں انقلاب، بدلاو تبدیلی محال ہے ۔


اس مرجع تقلید نے نماز شب کی اہمیت اور فضلیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : کمالات تک پہونچے والے شب زندہ داری اور شبانہ عبادتوں کے وسیلہ وہاں تک پہونچے ہیں ۔

 

تفسیر قرآن کریم کے معروف استاد نے کہا: پیغمبر اسلام(ص) جو خلقت اول و اخر ہیں اپ کو جو کچھ بھی نصیب ہوا وہ شب زندہ داری کے سبب ہوا ، اگر چالس راتیں نہ ہوتیں تو موسی(ع)  ان مقامات و منزلوں تک نہ پہونچتے ۔


حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے آیت «سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأَقْصَى الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِیَهُ مِنْ آیَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِیعُ البَصِیرُ» حضرت خاتم النبیین(ص) کا بالاترین مقام معراج ہے جو رات میں انجام پائی ۔


حوزہ علمیہ قم کے نامور استاد نے اپنے بیان کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے کہا: نماز انسانوں کے کمالات کا سبب ہے ، نماز وہ شئی ہے جس میں تمام ملائکہ کی عبادتیں یکجا کردی گئی ہیں ۔


انہوں ںے بیان کیا: ملائکہ کی قسمیں ہیں ان میں سے بعض قیام کی منزل میں ہیں تو بعض قعود کی منزل میں اور کچھ رکوع میں تو کچھ سجدے میں ہیں مگر خداوند متعال نے ملائکہ کی ان تمام حالاتوں کو انسانوں کی عبادت میں جمع کردیا ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ نماز شب کمالات کا مجموعہ ہے کہا: بالاترین مقام ، مقام محمود ہے اور وہ مقام محمود، احمد سے مخصوص ہے اور خود احمد بھی اس مقام تک نہیں پہونچ سکے مگر نماز شب کے وسیلہ ۔


تفسیر قرآن کریم کے معروف استاد نے کہا: جبرئیل نے پیغمبراسلام (ص) سے کہا: «وَاعْلَمْ أَنَّ شَرَفَ الْمُؤْمِنِ قِیَامُهُ بِالْلَیْلِ، وَ عِزَّهُ اسْتَغْنآئُهُ عَنِ الناس»؛ نماز شب نے ابراهیم کو خلیل ‌الله اور خاتم النبیین(ص) کو حبیب‌ الله بنا دیا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬