رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام مختار احمد امامی نے 11 مئی کو یوم سیاہ منانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : برسر اقتدار حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے ۔
انہوں ںے گیارہ مئی کو عوام کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور حکومت کے بیرونی ایجنڈوں سے بھرپور نفرت کا اظہار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : 11 مئی 2013ء عوامی مینڈیٹ کے چوری ہونے کے ایک سال مکمل ہونے اور ملک میں بڑھتی ہوئی سعودی مداخلت اور شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے ۔
حجت الاسلام امامی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ثابت ہوئی کہا: الیکشن مہم کے دوران ٹی وی اشتہاروں میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمران آج ایوانوں میں چھپ کے بیٹھے ہیں، دہشت گرد عملی طور پر ملک پر حاکم ہیں جبکہ بیرونی امداد اور پریشر سے برسر اقتدار آنے والی جماعتیں صرف نگران کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دی رہی ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر نواز لیگ کی خیانتوں پر پردے ڈال رہی ہے، عوامی حقوق کے استحصال اور ظالم نظام حکومت کے خلاف اٹھارہ مئی کو اسکردو سے بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کے ذریعے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے کہا: عوامی مسائل، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کے نعرے لگانے والی سیاسی جماعتیں ایک سال گذرنے کے باوجود تاحال کسی ایک مسئلے کے حل میں کامیاب نہ ہوسکیں، لوڈشیڈنگ کو چند ماہ اور چند سال میں ختم کرنے کے دعوے دار میاں صاحبان آج کہتے ہیں، ہمارے تو ہاتھوں سے طوطے اڑ گئے، الیکشن کیمپین کے دوران اربوں روپئے کے ٹی وی کمرشلز میں صرف جوش خطابت اور عوام کو خوش کر نے کے لئے ایسے دل فریب نعرے لگائے گئے۔ آج عوام چودہ چودہ، سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھگت رہے ہیں، صنعتوں کا پہیہ جام ہو چکا ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، لوگ بھوک و افلاس سے خودکشیوں پر مجبور ہوئے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم سندھ پاکستان کے جنرل سکریٹری نے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر سیاست چمکانے سے باز آئیں اور پاور پروجیکٹس کی تنصیب کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں کہا: باریاں لگانے والی پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ایک دوسرے کے عیبوں اور خامیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی معاہدہ کر رکھا ہے، زرداری صاحب نے بڑے بھائی کو پانچ سال پورے کروانے کی یقین دھانی کروا رکھی ہے ۔
سرزمین سندھ پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین نے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا : کراچی میں درجن بھر شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے، گذشتہ ایک سال میں وفاقی و صوبائی حکومت نے فقط ایک بوسیدہ ٹارگٹڈ آپریشن کے کچھ نہیں کیا، جس کا نتیجہ صفر نکلا، ہزاروں دہشت گردوں کی گرفتاری کے دعوے ہوئے لیکن سزا کسی ایک مجرم کو بھی نہ ہوئی، وزیر اعظم صاحب فقط گرفتاریوں کی تعداد پوچھ کر کراچی سے واپس آجاتے ہیں۔ کراچی کی طرح پنجاب بھر میں بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال قابل اطمینان نہیں ہے۔ لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی ،ملتان اور دیگر شہروں میں دہشت گردوں کے مراکز موجود ہیں جو صوبے بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں لیکن نواز لیگ ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں، پاک فوج کے جوانوں، ڈاکٹروں، وکلاء، انجینئرز، علماء اور شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے قاتل تاحال آزاد ہیں۔