10 May 2014 - 10:56
News ID: 6741
فونت
مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ۱۱مئی ۲۰۱۳ کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، عوام کی امنگوں کا قتل ہوا، عوامی مینڈیٹ کے چوری ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر مجلس وحدت مسلمین ۱۱ مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گئی ۔
مجلس وحدت مسلمين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 11مئی 2013 کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، عوام کی امنگوں کا قتل ہوا، عوامی مینڈیٹ کے چوری ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر مجلس وحدت مسلمین 11 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گئی ،مرکزی احتجاج فیض آباد انٹر چینج اسلام آباد پر ہوگا ۔

موجودہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ثابت ہوئی، الیکشن کمپیئن کے دوران ٹی وی اشتہاروں میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمران آج ایوانوں میں چھپ کے بیٹھے ہیں، دہشت گرد عملی طور پر ملک پر حاکم جبکہ بیرونی امداد اور پریشر سے برسر اقتدار میں آنے والی جماعتیں صرف نگران کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دی رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر نواز لیگ کی خیانتوں پر دے ڈال رہی ہے، عوامی حقوق کے استحصال اور ظالم نظام حکومت کے خلاف اٹھارہ مئی کو اسکردو سے بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کے ذریعے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے دن کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں میں حجت الاسلام محمد امین شہیدی، حجت الاسلام اصغر عسکری، سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : ہمیں الیکشن سے قبل ہی الیکشن کے نتیجے کا اندازہ ہوچکا تھا، عرب ممالک کی بے جا مداخلت اور پیسوں کی ریل پیل الیکشن کو مشکوک بنا رہی تھی، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ناصرف حکمران جماعت بلکہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے بعض جج صاحبان بھی اس بیرونی سازش میں ملوث تھے، عوام اپنے گھروں سے جوق در جوق نظام کی تبدیلی اور خائن حکمرانوں سے نجات کی خاطر نکلے تھے، ملکی تاریخ میں ایک منفرد ٹرن آئوٹ سابقہ الیکشن میں آیا لیکن بیرونی سرمائے اور مداخلت نے سب پر پانی پھیر دیا، پاکستان میں دہشت گردوں کو اسٹیک ہولڈر بنانے کے لئے الیکشن ہائی جیک ہوئے اور نواز لیگ کو ان دہشت گردوں کا نگہبان بنا کر ایوان میں بھیجا گیا۔ سعودی عرب، بحرین اور بعض دیگر خلیجی ریاستیں پاکستان کے الیکشن پر براہ راست اثر انداز ہوئیں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : عوامی مسائل، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کے نعرے لگانے والی سیاسی جماعتیں ایک سال گذرنے کے باوجود تاحال کسی ایک مسئلے کے حل میں کامیاب نہ ہوسکیں، لوڈشیڈنگ کو چند ماہ اور چند سال میں ختم کرنے کے دعوے دار میاں صاحبان آج کہتے ہیں، ہمارے تو ہاتھوں سے طوطے اڑ گئے۔


مرکزی سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : الیکشن کیمپیئن کے دوران اربوں روپے کے ٹی وی کمرشلز میں صرف جوش خطابت اور عوام کو خوش کرنے کے لئے ایسے دل فریب نعرے لگائے گئے۔ آج عوام چودہ چودہ، سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھگت رہے ہیں، صنعتوں کا پہہ جام ہوچکا، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، لوگ بھوک و افلاس س خودکشیوں پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا : مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف لوڈشیدنگ کے مسئلے پر سیاست چمکانے سے باز آئیں اور پاور پروجیکٹس کی تنصیب کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں۔ باریاں لگانے والی پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ایک دوسرے کے عیبوں اور خامیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی معاہدہ کر رکھا ہے، زرداری صاحب نے بڑے بھائی کو پانچ سال پورے کروانے کی یقین دھانی کروا رکھی ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : کراچی میں درجن بھر شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے، گذشتہ ایک سال میں وفاقی و صوبائی حکومت نے فقط ایک بوسیدہ ٹارگٹڈ آپریشن کے کچھ نہیں کیا، جس کا نتیجہ صفر نکلا، ہزاروں دہشت گردوں کی گرفتاری کے دعوے ہوئے، لیکن سزا کسی ایک مجرم کو بھی نہ ہوئی، وزیراعظم صاحب فقط گرفتاریوں کی تعداد پوچھ کر کراچی سے واپس آجاتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : کراچی کی طرح پنجاب بھر میں بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال قابل اطمنان نہیں، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہروں میں دہشت گردوں کے مراکز موجود ہیں، جو صوبے بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، لیکن نواز لیگ ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں، پاک فوج کے جوانوں، ڈاکٹروں، وکلا، انجینئرز، علماء اور شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے قاتل تاحال آزاد ہیں۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا : مجلس وحدت مسلمین پاکستان بیرونی امداد پر برسر اقتدار آنے والی حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر گیارہ مئی کو ملک گیر یوم سیاہ منائے گی، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جب کہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ فیض آباد انٹر چینج پر ہوگا، عوام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ ظالم اور کرپٹ حکومت کے خلاف گیارہ مئی کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ان بیرونی ایجنڈوں سے اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬