رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید محمد باقر موسوی شیرازی نے کل تیرہ رجب کی شام کو ایک مدت بیماری کے بعد امام رضا (ع) ہاسپیٹل تہران میں دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
آپ پہلی رجب المرجب ولادت امام چہارم حضرت امام محمد باقر علیه السلام کے دن سن 1350 هجری قمری کو معروف مرجع تقلید مرحوم حضرت آیت الله حاج سید عبدالله شیرازی رحمت الله علیہ کی آغوش میں انکھیں کھولیں اور اپ اپنی نے نظیر استعدادوں اور ذھانت کے سبب بیس سال کی عمر میں مرتبہ اجتھاد پر فائز ہوگئے ۔
آپ کو حوزوی علوم کے ساتھ ساتھ علم ہئیت و نجوم پر بھی کافی عبور حاصل تھا ۔
آپ نے مطالعہ اور علمی کوششوں کے علاوہ بہت سارے شاگردوں کی تربیت کی نیز بعث پارٹی عراق سے مقابلہ میں پیش قدم رہے تھے جس کی بناء پر آپ کو ایک مدت تک صدام کی جیل میں رہنا پڑا ۔
امامت و ولایت اور حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کا دفاع ، عید غدیر کے عالیشان پروگرام کے انعقاد ، یوم شھادت حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیھما السلام اور حضرت فاطمہ زهراء سلام الله علیها کے موقع پر ماتمی جلوسوں کا نکالنا نیز نیمہ شعبان یوم ولادت امام عصر کے موقع پر محفلوں کا انعقاد اپ کے بے مثال کارنامے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی اس معروف عالم دین کے انتقال پر سبھی چاہنے والوں خصوصا ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتی ہے ۔