15 May 2014 - 00:43
News ID: 6764
فونت
فلسطین فاونڈیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی – عالمی «یوم نکبہ» کے موقع پر فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے اراکین نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاھرہ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
 فلسطين  فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی «یوم نکبہ» کے موقع پر فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مظاھرہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کا اظھار کیا نیز مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔۔


اس مظاھرے میں عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما اور ایمیٹی انٹر نیشنل کے چیئرمین محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنوں حنا عبد السومرو، میجر (ر) عامر، پروفیسر نرگس رشید، عشرت غزالی، ارشاد احمد ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔


مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطین، فلسطینیوں کا وطن، فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کریں گے، امریکہ مردہ باد ، اسرائیل نا منظور سمیت قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے تحریر  تھے ۔

 

پی ایل ایف کے اہلکاروں ںے مظاہرین سے خطاب میں کہا : فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان کا دفاع اسلام اور اسلام کا دفاع پوری انسانیت کا دفاع ہے ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ فلسطین کے معاملہ کسی ایک خطے یا نسل کا نہیں بلکہ تمام عالم انسانیت کا معاملہ ہے کہا: دنیا کی قومیں فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی نا گزیر ہو چکی ہے اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے کہا: ہم فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس جانے کا حق دیا جائے اور فلسطین کو فلسطینیوں کا وطن قرار دیا جائے۔


مقررین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج 66 برس بیت چکے ہیں اور مظلوم فلسطینی اسرائیلی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن افسوس اور شرم کی بات ہے کہ دنیا کی مہذب اور نام نہاد انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور ریاستیں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر چپ سادھے ہوئے ہیں کہا: آج پورے مشرق وسطیٰ میں معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلایا جا رہا ہے اور ان تمام سازشوں میں صیہونی غاصب ریاست اسرائیل براہ راست ملوث ہے جس کا مقصد پورے مشرق وسطیٰ اور ایشیاء پر مکمل تسلط حاصل کرنا ہے تاکہ صیہونزم کے ناپاک عزائم کو پوری دنیا میں عملی جامہ پہنایا جائے۔


مقررین نے مزید کہا: پاکستان میں جاری دہشت گردی اور انارکی کو بھی صیہونی اسرائیلی سازشوں کا شاخسانہ ہے  ۔


واضح رہے کہ سنہ 1948ء میں 15 مئی کو غاصب اسرائیل نے سات لاکھ سے زائد مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا تھا اور جبری طور پر فلسطین کے باشندوں کو فلسطین سے جلا وطن کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس روز کو فلسطینی بہت بڑی مصیبت اور تباہی کا دن قرار دیتے ہیں اور اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی مصیبت اور تباہی کا بد ترین دن ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬