رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ڈویژن بلتستان پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام آغا علی رضوی نے آج 18 مئی کو « بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس » کے انعقاد کی خبر دی جس میں پاکستان کے مختلف شھروں کے علمائے کرام ، شخصیتیں اور مختلف طبقے کے لوگ شرکت کریں گے ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ یہ عظیم الشان کانفرنس جہاں رواداری، وحدت، بھائی چارے اور امن و محبت کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی کہا: وہیں یہ کانفرنس شہداء ملت و شہداء پاکستان سے تجدید عہد کرنے، سیاسی و معاشی مجرمین کا گھیرا تنگ کرنے، ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے اور گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے نکتہ آغاز ہوگا۔
حجت الاسلام آغا علی رضوی نے مزید کہا: یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہونے والا یہ عظیم الشان اجتماع، فکر ساز اور انقلاب آفرین اجتماع ہوگا ۔