رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینیہ فاطمیہ کبری میں سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا جلد از حکومت بنائے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اس حوالہ سے کہ عراقی پارلیمنٹ کی سب سے زیادہ کرسیاں قومی متحدہ محاذ کو ملی ہیں وہ جلد از جلد عراق میں حکومت بنائیں ۔
انہوں نے مزید کہا: سبھی اتحاد و یکجہتی اور صحیح طریقہ اپنا کر شیعوں میں اتحاد کی راہ ہموار کریں ، یہ اتحاد تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک دوسرے سے متحد کرنے میں نتیجہ بخش ہوگا نیز عراق میں جلد از جلد حکومت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا ۔
حجت الاسلام قبانچی نے الیکشن میں فراڈ کئے جانے کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: تقریبا 2 ہزار سے زیادہ شکایتیں، الیکشن میں فراڈ کئے جانے کی حکایت کرتی ہیں ، لھذا الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ پر سختی سے پیش آئیں کیوں کہ جعلی ووٹ، لوگوں کے حق میں بے انصافی اور ملک کے ساتھ خیانت ہے ۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراقی فوج سے مقابلہ کے لئے اہلسنت کو دعوت دینے کے حوالہ سے ایک عراقی سنی عالم دین شیخ عبد الملک سعدی کے فتوے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: رمادی اور فلوجہ میں جان و مال قربان کئے جانے کے حوالہ سے شیخ عبد الملک السعدی کا فتوا، دھشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ سے نجات کے لئے نہیں ہے بلکہ عراقی فوج سے مقابلہ اور شیعت کیخلاف اہلسنت کو جنگ کی دعوت ہے ۔
انہوں نے تاکید کی: افسوس اس فتوے میں بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت نہیں کی گئی لھذا ہم اس طرح کے فتوے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور شیخ عبد الملک السعدی سے ہماری توقع ہے کہ فتنہ انگیز فتوے کے بجائے اتحاد و یکجہتی کا فتوا دیں ۔
مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سرکردہ رکن نے اپنے خطبہ کے دوسرے حصہ میں مراجع تقلید کے خلاف نشر ہونے والی رپورٹ اور ان کی اہانت پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: مراجع تقلید محکم قلعہ اور شیعہ مذھب کی بنیاد ہیں ، اور اسی بناء پر ڈیکٹیٹر حکومت صدام نے پوری طاقت کے ساتھ حوزہ علمیہ ، فقہاء و مراجع اور علمائے کرام سے مقابلہ کیا اور انہیں ملک بدر کردیا ۔
حجت الاسلام قبانچی نے کہا: طلاب پاکستان کے خلاف نشر ہونے والی ویڈیو کلیپ جس نے حضرت آیت الله بشیر نجفی کی مرجعیت کو زیر سوال اٹھایا در حقیقت اس میں نجف اشرف ، حوزہ علمیہ اور مراجع تقلید کے تقدس کو پائمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، الشرقیہ سیٹلائٹ چائنل نے صدام کا طریقہ اپنا رکھا ہے جو اس اقدام پر معذرت خواہی کرے ۔